مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے، مریم نواز

اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

مریم نواز نے بنی گالہ کو منی گالہ قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ ایک تالہ کھلوانے کےلیے پانچ قیراط کا ہیرا مانگا گیا۔رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا،اب انقلاب ضمانتیں کروارہا ہے۔،مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔ رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ اب انقلاب ضمانت لے کر سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔رانا ثناءاللہ راہ دیکھ رہے ہیں یہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں،جب یہ جھتہ اسلام آباد کا رخ کرے تو ہم انہیں بتا دیں کہ ہم ان کے دباؤ میں نہیں  آنے والے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیئے۔ایک تالہ کھلوانے کے لیے خاتون اول کو پانچ قیراط ہیرا دے دیا۔آپ ہیرے پہنیں ساری انگلیوں میں پہنیں مگر اپنے پیسوں سے عوام کے پیسوں سے نہیں۔ملک ریاض نے پیسے دیے انہیں جواب دے ہونا چاہیئے۔سوال ان سے کرنا چاہئے جس نے میرٹ کے بجائے پیسے دے کر کام کروانے کا کلچر پرموٹ کیا۔سوال ان سے کیا جائے جس پورا صوبہ فرح گوگی کے حوالے کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑی ہیں۔ ان کے بڑے لیڈر ساتھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان پاگل  دمی ہے۔عمران خان جانتے تھے کہ وہ جانے والے ہیں انہوں نے جان کر بیرونی سازش کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  وزیراعظم کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔ عمران خان کے وزرا کہتے تھے، چینی کم کر دیں، روٹی کم کھائیں، ہم ایسا نہیں کہہ رہے۔وزیراعظم معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔وزیر اعظم ایسے شخص ہیں جن کوعوام کا درد ہے۔مجھے وزیراعظم کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کر لیں گے۔ہمیں 20 یا 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ والا پاکستان ملا۔ہم نے 2018میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا ملک دیا۔آئی سی یو میں پاکستان کو پھینک کر گئے ہیں۔ایسا بوجھ ڈال کرگئے جس کو اٹھانے کی پاکستان میں ہمت نہیں

انہوں نے کہا ہے کہ شہبازشریف دن رات عوام کے لیے کام کررہے ہیں۔ہم نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا چینی سستی کی اور حج سستا کیا۔عمران خان جو کر گئے ہم اس کا رونا نہیں رو رہے بلکہ کام کر رہے ہیں۔ریلیف آیا ہے اور مزید آئے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کے پی  کی عوام کے لیے موبائل آٹا شاپس بنائی گئی تاکہ سستے آٹے کی فراہمی ممکن ہوسکے۔کے پی  کی حکومت بنی گالا کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور ہم ان کی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں کوشش ہے مدت مکمل کریں۔مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے۔میں سمجھتی ہوں نیا مینڈیٹ لایا جائے۔نواز شریف جلدی آئیں گے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ جو بھی ریٹائرڈ فوج حضرات ہیں اگر وہ اپنے ادارے کے ساتھ وفادار نہین، کسی کے کہنے پر ادارے میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہین تو افسوسناک ہے۔جس ادارے نے انہیں عزت دی اور آج عمران خان کے کہنے پر اسے برا بھلا کہیں تو افسوسناک ہے۔میرا مشورہ ہے کہ اگر ایسا ہی کرنا ہے تو اپنے ادارے کے رینکس اتار کر ادارے کو واپس کریں اور کسی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کا اظہار کریں۔


متعلقہ خبریں