مقصود چپڑاسی مرا نہیں قتل کیا گیا ہے، شہبازگل کا الزام

شہباز گِل کے بغاوت کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ مقصود چپڑاسی، ڈاکٹر رضوان اور نوید یہ تینوں لوگ شریفوں کے منی لانڈرنگ کے اہم کردار تھے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ تینوں کو ہارٹ اٹیک ہوا، دو ہلاک کر دئیے گئے اور نوید زندگی موت کے درمیان لٹک رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ تمام لوگوں کو خاص قسم کے کیمیکل ان کے کھانے میں دے کر یہ ہارٹ اٹیک کروائے گئے۔


یاد رہے شہباز شریف، حمزہ شہباز کے مبینہ فرنٹ مین مقصود چپڑاسی کا دبئی میں انتقال ہو گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ملک مقصود کو کل 4 بجے دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے شہباز شریب اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مقصود چپڑاسی کا نام سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں