وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی ہے۔

توانائی کی بچت، ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں شہباز شریف سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان بھی تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان بھی موجود تھیں۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ؤں کے درمیان آئندہ بھی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں