اسلام آباد: جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنی تمام طے شدہ مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔
شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ہم نیوز نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی کی وزیر خارجہ آنالينا بيربوك کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس کے بعد قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کو دو روزہ دورہ پاکستان پر پہنچنے کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا اور دیگر طے شدہ مصروفیات سر انجام دی تھیں۔
#BREAKING: German Foreign Minister Annalena Baerbock has cancelled all of her appointments as she tested positive for Covid-19 shortly after reaching Pakistan, a spokesperson says. pic.twitter.com/RFabioJ8iQ
— dpa news agency (@dpa_intl) June 7, 2022
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
87مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا جرمن شہری زیر تفتیش
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اپنا ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو قرنطینہ کے دوران اپنی رہائش گاہ سے تمام سرکاری و سیاسی مصروفیات سر انجام دیں گے۔
بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمن وزیر خارجہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔