آل پاکستان انجمن تاجران کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان


آل پاکستان انجمن تاجران نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بھارت سے تجارت ختم کر نے کا اعلان کرے،وہاں کی کوئی بھی چیز پاکستان میں فروخت نہیں ہو گی۔

مشرق وسطیٰ: بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم عروج پر پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ 10جون بروز جمعہ آبپارہ چوک سے انڈین ایمبیسی تک احتجاجی مارچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسلمان نبیﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ خطے کے متعدد ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ مہم عوام کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔

 مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا

اس ضمن میں عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم افراد میں اس بات پر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ آسام پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی بیدخلی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران انتہا درجے کا ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسام پولیس نے کس طرح ایک مسلمان کو نہ صرف گولی ماری بلکہ آسام حکومت کا فوٹو گرافر پوری قوت سے مارے جانے والے مسلمان کی نعش کو ٹھوکریں مارتا رہا تھا۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی کے اراکین نے بھارتی حکام اور انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی تھی۔


متعلقہ خبریں