لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک میں تمام مسائل کا حل اللہ کا دین ہے۔ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کے لیے ماڈل ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کے لیے ماڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تباہ کن مہنگائی ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی فیصلوں سے عوام مشکلات میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں 8 سال باقی ہیں، صدر مملکت
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد اب پی ڈی ایم نے مہنگائی کر دی ہے اور جب بھی مشکل فیصلہ ہوا غریب عوام کے خلاف ہوا۔ اس ملک میں تمام مسائل کا حل صرف اللہ کا دین ہے۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن سے پہلے ملک میں الیکشن ریفارمز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 4 بینک غیر سودی نظام کے تحت چلتے ہیں اور تبدیلی عوام کے جاگنے سے آئے گی اس لیے دیانتدار لوگوں کا ساتھ دیا جائے۔ مسائل کا حل اسلامی نظام ہے جس کی علمبردار جماعت اسلامی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور اگر سیاست میں دلیل نہ ہو تو گالیاں ہی دی جاتی ہیں۔ 45 فیصد امیدواروں کا چناؤ مکمل کر لیا ہے انتخابات کے علاوہ انقلاب کا کوئی راستہ نہیں ہے۔