ڈھاکہ: کمپنی میں دھماکہ، 30 افراد جاں بحق، 170 زخمی


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک کمپنی میں دھماکے سے 30 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ایک مشترکہ کمپنی کے کنٹینر ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں