‏وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24 گھنٹے میں طلب کر لیا


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24 گھنٹے میں طلب کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے۔

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے کی شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ‏وزیراعظم کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو۔


متعلقہ خبریں