منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے کی شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت


 منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے  وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ ایف آئی اے نے  شہباز شریف اور  حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاری طلب کر لی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے۔شہباز شریف  باور حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منسوخ کی جائے۔ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس:شہباز،حمزہ پر فرد جرم 14 مئی کو،ایف آئی کا پیروی سے انکار

ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان  بھی عدالت میں جمع کرا دیا۔ چالان میں ملزمان کی ولدیت اور مکمل ایڈریس تحریر کیے گئے۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔

 کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی ہے۔عدالت نے سلمان شہباز،طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں