سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران کی طرف جا رہاہے اور حکمران ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ رواں ما ہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا،غریب معاشی طورپر مرے گا یا پھر امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مرجائے گی، 16 پاورپلانٹس بند اور 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لوگ گرمی سے مررہے ہیں، 60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا ہے، پہلے معیشت اور پھر ملک دیوالیہ ہوجاتا ہے، ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول فی لٹر بڑھ گیا ہے اور بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھادی گئی، جون تک انتظار کریں قوم خود سڑکوں پر آئے گی اورحکومت کے خلاف ماتم کرے گی۔
ایم کیو ایم کو میئر اور گورنر شپ عہدے مل گئے، ان کو مبارک باد دیتا ہوں، ایم کیو ایم کو ان کے دفاتر بھی مل گئے ہیں، جبکہ باپ بھی اپنا سیاسی حقیقی باپ کو ڈھونڈ رہی ہے ۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/75hfX6jDTG
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 3, 2022
ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے؟ اب عمران خان سڑکوں پر ہو ں گے ، 25مئی کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اسکی مثال نہیں ملتی، حکومت نے ایک ہفتےمیں 60 روپے پیٹرول بڑھایا، حکومت نےچینی کی قیمت بڑھانےاوراپنوں کووزیربنانےکی لوٹ مارمچارکھی ہے، راناثنا اللہ کوک ہتاہوں وزارتیں صدا نہیں رہتیں، رانا ثنا اللہ ملک میں بدمعاشی کر رہے ہیں۔
حکومت قیامت خیز مہنگائی کرنے جارہی ہے، رانا ثنا اللہ ملک میں بدمعاشی کر رہے ہیں، چودھری شیر علی کے مطابق رانا ثنا اللہ 22 افراد کا قاتل ہے، یہ حکومت نہیں چل سکتی، جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا ہے اس نے عمران خان کی خدمت کی، وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہیں، اپنے دفتر نہیں گئے، ہمارے دور میں کسی فرد پر ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔