حج 2022: پروازوں کا شیڈول جاری ، پہلی حج پرواز 6 جون کو روانہ ہو گی

عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائیگی، سعودی عرب نے بتادیا

حج 2022: وزارت مذہبی امو نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دیے گئے ہیں۔

عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں، عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2022 کے لیےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری

ترجمان نے مزید کہا کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے، عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گیے ہیں، سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔

پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔


متعلقہ خبریں