غریب گلے پڑیگا، سیاسی جنازہ اٹھے گا، حکومت سامان پیک رکھے،عمران کیلئے گڑھا کھودا خود گر رہے ہیں: شیخ رشید

عمران خان کو نا اہل کرانا اور جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، اہم لوگوں کو پیغام دیدیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جب کہ گھی کی قیمت 200 روپے اور دالوں کی قیمتیں 70 سے 100 روپے فی کلو بڑھائی گئی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ غریب کدھر جائے گا؟ غریب ان کے گلے پڑے گا،
جو گڑھا انہوں نے عمران خان کے لیے کھودا تھا، اس میں خود گر رہے ہیں، حکومت والے اپنا سامان پیک رکھیں۔

شیخ رشید نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جو بجٹ حکومت نے دینا ہے اس کے بعد ان کا سیاسی جنازہ اٹھ جائے گا، حکومت کے جانے کا وقت قریب ہے، انہوں نے ہر صورت جانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کوئی سستا پیٹرول دیدے تو ہم خرید لیں گے، کیا کوئی انہیں گھر آ کر سستا پیٹرول دے گا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عمران خان نے کل احتجاج کی کال دے دی

شوکت ترین نے کہا کہ ہم پر مہنگائی کے الزامات لگاتے تھےاب خود بھی یہی کر رہے ہیں، عمران خان کے دورے کے بعد کہیں تیل کے معاہدے کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے روس سے سستا تیل خریدنے کا ذکر کیا، یہ کنفیوژ ہیں، انہیں سمجھ ہی نہیں لگ رہی، ان پر دباؤ ہے یہ کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔

بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی، اب یونٹ 24 روپے 82 پیسے میں ملے گا

ہم نیوز کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ 60 روپے پیٹرول و ڈیزل مہنگا کر کے بھی رو رہے ہیں، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں