وزیر آئی ٹی آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ کو آئندہ چند سال میں 15 ارب ڈالر تک لے جائیں گے تاہم اس میں اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر رکاوٹ ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے کان پکڑنے کا اختیار دیا جائے۔
ملک میں فائیو جی سروسز کا آغاز جنوری 2023 تک ہو گا، امین الحق
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو اس سال کے آخری میں متعارف کروا دوں گا ، اگلے سال مارچ میں ملک کے ہر شہر میں فائیو جی ٹیکنالوجی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی آئی ٹی پارک 31 ارب روپے کی لاگت سے بن رہا ہے جس کی بنیاد اسی مہینے رکھنے جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن ، کے سی آر کے منصوبوں میں ایم کیو ایم کی کاوشیں شامل ہیں۔