اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید


تل ابیب: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بیت الحلم میں احتجاج کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھ میں قرآن اٹھائے حلف لینے والی آسٹریلوی خاتون وزیر کون ہیں؟

جینن میں بھی قابض صیہونی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک گھر کو تباہ کر دیا۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں کی مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت جاں بحق ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں