سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ

الیکشن کمیشن

کراچی: صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں  امیدواروں کو 31 مئی اور یکم جون کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتائی ہے۔

صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کے تحت امیدواروں کو انتخابی نشانات متعلقہ ریٹرننگ افسران الاٹ کریں گے، فیصلہ امیدواروں اور ریٹرننگ افسران کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 26 جون کو ہو گی، پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

بلوچستان کےبلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار وں نے میدان مارلیا

ہم نیوز نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے دوران 16 اضلاع میں الیکشن ہوں گے اور ان کا انعقاد 24 جولائی کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں