سندھ: ڈینگی کے 6 نئے کیسز رپورٹ

سندھ: ڈینگی کے 6 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں ڈینگی کے چھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس بات کا اعلان صوبائی محکمہ صحت نے کیا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کے کاری وار جاری، ادویات نایاب ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے چھ نئے کیسز کراچی سمیت پورے صوبے سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق چھ نئے کیسز میں سے دو کیسز ضلعی وسطی سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ضلعی جنوبی سے تین اور ضلع شرقی سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

یو اے ای: منکی پاکس کے مزید 3 کیسز رپورٹ، وزارت صحت نے قرنطینہ کا اعلان کردیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال رواں اب تک صوبے میں ڈینگی کے 153 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں