موجودہ حکومت پی ٹی آئی کے دئیے گئے زخموں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے، سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کے دئیے گئے زخموں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے،عوام کو مرہم کی امید دلائی اور نمک پاشی شروع کر دی گئی۔

حکومت چلانے والے چار وزیر اعظم ہیں، گاڑی کیسے چلے گی؟ سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کی معاشی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ریکارڈ قرضوں کے ساتھ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، اتحادی جماعتوں کی حکومت اب تک اسی کا تسلسل ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم کا ہر گھرانے کو دو ہزار روپے دینے کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے، 22 کروڑ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف سےمعاہدہ جون میں ہو گا، امید ہے 5 ارب ڈالر مل جائیں گے،وزیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ عام آدمی کیلئے2 وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں