پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،اسےمعاشی طاقت بھی بنائیں گے،وزیرداخلہ راناثنااللہ


وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،اسےمعاشی طاقت بھی بنائیں گے۔

یوم تکبیر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آج کےدن ہم نےثابت کیاکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔وقت نےثابت کیادلیرسیاسی قیادت ہی ملکی مفادکیلئےدلیرانہ فیصلےکرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈالرز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے نواز شریف نے آج کے دن خودداری کا فیصلہ کردیاتھا۔پاکستان ایک انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔ ہم ہی اسےمعاشی طاقت بھی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکیے تھے۔


متعلقہ خبریں