عالمی یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے ایک خصوصی سیشن کا اہتمام


عالمی یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے اسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی سیشن کو خبر، خواہش یا ترجمانی سے دامن بچاتی آزادی صحافت کا عنوان دیا گیا۔

مقررین میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، تجزیہ کار حبیب اکرم اور ہم نیوز کے بیورو چیف شیراز حسنات کو مدعو کیا گیا تھا۔

شرکاء نے میڈیا کی حدود اور “میڈیا کی آزادی” کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں ، سینیٹ

شرکاء نے اتفاق کیا کہ میڈیا پریکٹس میں بہت ذیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اور یہ کہ اکیڈمک اور صحافتی پیشہ ور گروپوں کو میڈیا کو مزید پختہ بنانے کے لیے باہمی تعاون کرنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر ڈین اسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں