پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023 سے باہر


ایشیا ہاکی کپ میں بھارت کی انڈونیشیا کے خلاف 16 گولز سے جیت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ سے بھی باہر کردیا۔

پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے سنہرا موقع تھا، آج قومی ٹیم نے جاپان کے ساتھ میچ ڈرا کرنا تھا تاہم اسے تین دو سے شکست ہو گئی۔

اس شکست کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی اس صورت میں ممکن ہوسکتی تھی جب بھارت انڈونیشیا کے خلاف 16 گولز سے کم کے فرق کے ساتھ میچ جیتے۔

بعد ازاں انڈونیشیا ہاکی ٹیم کا دفاع جارح مزاج بھارتی ٹیم کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بھارت ٹیم نے ان پر 16 گول داغ دیئے۔

ایشیا ہاکی کپ، دلچسپ مقابلے کے بعد پاک بھارت میچ برابر

پہلے دو کوارٹر میں صرف 6 گولز کرنے والی بھارتی ٹیم نے آخری 2 کوارٹرز میں گولز کی بارش کرتے ہوئے 10 گولز داغ دیے۔

بھارت کی ایک کمزور ٹیم کے آگے اس بڑی فتح کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نہ صرف ایشیا کپ بلکہ اگلے سال منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے بھی محروم ہوگئی۔


متعلقہ خبریں