کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، عمران خان نے اپنی نئی جماعت متعارف کروائی، ٹائیگرز کو میدان میں لا کر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔
عمران خان کو پیسے دینے والے ایجنڈا پورا کراتے ہیں، مقصد پورا ہوا گھر جا کر بیٹھ گئے: احسن اقبال
ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے ورکرز نے پولیس پرحملے کیے، گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جہاد اقتدار کیلئے تھا، کل میڈیا کے کیمرے توڑے گئے، پی ٹی آئی اب عوامی جماعت نہیں رہی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا یہ ریڈ زون میں نہ جائیں لیکن یہ وہاں گئے، پی ٹی آئی کے کسی ایم پی اے پرتشدد نہیں ہوا۔
اسلام آباد کا ڈی چوک رات بھر میدان جنگ بنا رہا
ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرسیاسی طرز عمل تبدیل نہ ہوا تو مزید نقصان ہوگا، یہ کبھی کہتا تھا کہ نیوٹرل رہیں، پھرکہتا ہے کہ نیوٹرل نہ رہیں۔