عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس یحیی آفریدی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا، سیکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، درخواست میں فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں، سرکاری و نجی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے۔


متعلقہ خبریں