راولپنڈی پولیس نے لال حویلی پر ایک بار پھر چھاپہ مار کر لال حویلی سے عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار نوجوان سے پارٹی جھنڈے اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار تمام افراد کو تھانہ وارث خان منتقل کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ابھی 2 بجے لال حویلی پر پولیس کی بڑی تعداد نے دوبارہ ریڈ کیا ہے اور 6 بے گناہ افراد کو لال حویلی سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے.
اور لال حویلی کے گردونواح میں وردی اور سفید کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کل 2 بجے نکلنے والی آزادی مارچ ریلی کا راستہ روکا جا سکے.
ابھی 2 بجے لال حویلی پر پولیس کی بڑی تعداد نے دوبارہ ریڈ کیا ہے اور 6 بے گناہ افراد کو لال حویلی سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے اور لال حویلی کے گردونواح میں وردی اور سفید کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کل 2 بجے نکلنے والی آزادی مارچ ریلی کا راستہ روکا جا سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 24, 2022