منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

اقتدار کی حوس نے عمران خان کو ذہنی مفلوج کر دیا، شہباز شریف

 وزیر اعظم  شہباز شریف  نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت  ہوئی . وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہو ئے۔

 شہباز شریف نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ مشتاق چینی نے دستاویزات دیےکہ 4 ارب روپے کا تعلق کاروبار سے ہے۔ شوگر بزنس سے نہیں۔مشتاق چینی کا دیا گیا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔

  انہوں نے کہا کہ شوگر بزنس میں4 ارب کا الزام ایف آئی آر میں لگایا گیا لیکن ایف آئی اے کے ریکارڈ سے الزام ثابت نہیں ہوتا۔ مشتاق چینی کا بیان بھی الزام کو غلط ثابت کرتا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کردی۔  عدالت سےچالان میں تبدیلیوں کی  اجازت بھی مانگ لی۔

 ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ہمارا موقف ہے کہ یہ کیس سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔ چالان میں سقم موجود ہیں جو درست کرنا چاہتے ہیں ۔

اگر سقم دور نہ کیے گیے تو آگے جا کر ملزمان کو فائدہ ہو گا۔ مشتاق چینی کا 161 کا بیان عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 


متعلقہ خبریں