ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.42 فیصد مزید اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 33 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، دال مسور 14 روپے 88 پیسے، دال چنا 6 روپے 54 پیسے اور دال ماش 5 روپے 18 پیسے فی کلوتک مہنگی ہوئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے اضافے کیساتھ 1425 روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دہی دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں مہنگائی کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ
ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہیں جن میں کیلے 3 روپے 58 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر،آلو اورگڑ کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔