وزیرِ اعظم کا دورہ کراچی، پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب میں شرکت



وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ کراچی میں پاک بحریہ کےتیسرے ملجم کلاس کارویٹ جہاز پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب میں ترک دوستوں کی شرکت پر ان کا مشکور ہوں اور پاک بحریہ کو پی این ایس بدرکی لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ترک کمپنی اور شپ یارڈ کا عملہ بھی پی این ایس بدرکی لانچنگ پر مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستان اور ترکی بہترین تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں، مختلف شعبوں میں ترکی اور پاکستان کو بہترین معاونت حاصل ہے ، پی این ایس بدرکی لانچنگ پاکستان اور ترکی کے اشتراک کی بہترین مثال ہے۔

پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، پی این ایس بدر کی لانچنگ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، سربراہ پاک بحریہ،ترک کمپنی اورشپ یارڈ کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے،پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے اشتراک کی بہترین مثال ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا آغاز ہوگیا ہے، کورونا وبا کے دوران جہاز کی تیاری دونوں ملکوں کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعطم نے مزید کہا کہ 2 005کےزلزلے اور 2010 کےسیلاب میں ترکی نے بھرپورساتھ دیا، ترک صدر کی اہلیہ نے 2010کےسیلاب زدگان کی مد دکےلیے اپنا ہار عطیہ کیا، پاکستان ترکی کی جانب سے تعاون و امداد کبھی نہیں بھولا۔

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے علاوہ ترکی کے وزیر دفاع و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، جہاز ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔

وزارت دفاعی پیداوار اور ترکی کے معاہدے کے تحت دو کارویٹس جہازوں کی تعمیر کی گئی ہے، دو کارویٹس جہازوں کی تعمیر پاکستان اور دو کی تعمیر ترکی میں کی جا رہی ہے۔

یہ چاروں جہاز اس وقت تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں