معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، حماد اظہر


لاہور: سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں حکومتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل این جی مہنگی خریدی اور اب معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں 17 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے پاور پلانٹس کے لیے امپورٹڈ ایندھن خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ نہیں چاہتے، مونس الہٰی

حماد اظہر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم گزشتہ روز کہہ رہے تھے لوڈ شیڈنگ سے ڈالر بچتے ہیں، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیئیں۔ لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ ہے اور یہ ان کی بد انتظامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت دو ماہ پہلے ایسی نہیں تھی جیسی آج ہے اور ٹیکس کے پیئر کے پیسے سے انہوں نے جھوٹے اشتہار چلائے۔


متعلقہ خبریں