نواز شریف نے آصف زرداری کا فیصلہ تسلیم کیا، وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر دی: حسن مرتضیٰ

نواز شریف نے آصف زرداری کا فیصلہ تسلیم کیا، وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر دی: حسن مرتضیٰ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آصف زرداری کا مشکل فیصلہ تسلیم کیا، اپوزیشن نے وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر دی۔

عمران خان ہار تسلیم نہیں کر پا رہے ہیں، ان کا نفسیاتی مسئلہ ہے: جگنو محسن

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ سابق گورنرعمر چیمہ کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ نہیں تھا، میں عمر چیمہ سے کہتا ہوں کہ جلدی آئیں اور اپنی کرسی سنبھالیں۔

حمزہ شہباز کو فوری استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ: پنجاب میں آئینی بحران شدید ہوگیا

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ عزت نہ دے تو دنیا بھی اسے عزت نہیں دیتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پرویز الٰہی نے اپنے بچوں کے ہاتھوں رسوائی کا انتخاب کیا۔

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ مؤخر

پی پی رہنما نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور ایم پی ایز پر پرویز الہی ٰنے تشدد کر کے حملہ کروایا، پرویز الہٰی نے ایوان میں غنڈہ گردی کروائی۔

ہم نیوز کے مطابق حسن مرتضیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

حمزہ شہباز غیر قانونی اور غیر آئینی وزیراعلیٰ ہیں، فواد چودھری

واضح رہے کہ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے آج وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سید علی حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود کے ہمراہ ملاقات بھی کی ہے جس میں سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں