ڈالر 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

معمولی کمی

ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 3 روپے 76 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 199 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ  ریکارڈ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق سیاسی صورتحال میں غیر استحکام  اور آئی ایم ایف سے  قرض کی معطلی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں