شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید اور عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔