پشاور میں فائرنگ سے 2 سکھ تاجر قتل


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 سکھ تاجروں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں سکھ تاجروں کو فائرنگ کر قتل کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ دونوں تاجروں کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے پشاور میں سکھ برادری کے 2 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو شہریوں باالخصوص غیرمسلموں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر اعظم

شہباز شریف نے کہا کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمنی ہے اور ایسے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں جبکہ قاتلوں کی گرفتاری میں وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرے گی۔


متعلقہ خبریں