سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا


کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے اپنے ایک انٹرویو میں سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں اور ابھی کام کرنے کی سکت رکھتا ہوں، اس لیے ممکن ہے کہ آئندہ 2 سے 3 سال میں عملی طور پر سیاست میں قدم رکھ دوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا البتہ میرے سیاسی نظریات اور وابستگی سے سب واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی

سابق کرکٹر نے 1992 سے 2005 تک پاکستان کے لیے 37 ٹیسٹ اور 166 ایک روزہ بین الاقوامی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ حال ہی میں انہوں نے کشمیر پریمئیر لیگ کے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وابستگی اختیار کی۔

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک ہونے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضرور وہ اس حوالے سے اچھی آفر کے بعد فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں