ممبئی حملہ کیس کی سماعت کل سے شروع ہو گی


اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کل سے شروع ہو گی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے استغاثہ کے آخری دو پاکستانی گواہوں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا اور زاہد اختر کو طلب کر رکھا ہے جبکہ 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی کے حوالے سے وزرات داخلہ ، وزارت خارجہ اورایف بی آئی سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں ایف آئی اے کی طرف سے 150 گواہوں کی فہرست دی گئی تھی جن میں 63 گواہوں کو عدالت نے غیر ضروری قرار دے کر ترک کر دیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر ایف آئی اے کے 85 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

مقدمے میں آٹھ ملزمان نامزد ہیں جن میں حماد امین، شاہد جمیل، ظفر اقبال، عبد الواحد، محمد یونس، جمیل احمد اور سفیان ظفر جیل میں ہیں جبکہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے اور عدالت میں حاضری سے استثنیٰ بھی مل چکا ہے۔


متعلقہ خبریں