31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو جائے گا، شیخ رشید

ریلوے کی ترقی پاکستان معیشت کی ترقی ہے، شیخ رشید|humnews.pk

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جائے اور اگر اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں تو ملک ویسے ہی بند ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد سے ایک روز قبل حکومتی وزیر نے مجھے دھمکی دی، بلاول بھٹو

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو گا جبکہ عمران خان انتخابات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر 200 روپے تک پہنچے گا تو پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں