ویسٹ انڈیز سیریز: متعدد کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان


ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں چند کھلاڑیوں کو آرام دینے یا نہ دینے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو آرام دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ حارث رؤف اور محمد رضوان کو بھی ایک دو میچوں میں آرام دیا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز سیریز میں شاہنواز دہانی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو آرام دینا کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائیگا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

چیف سیلیکٹر کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد اسکواڈ کا حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی مختصر رکھنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں