سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہو گا


صوبہ پنجاب میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا جب کہ گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی کارروائی: نجی اسکول مالکان نے تعطیلات کا اعلان کردیا

سرکاری سکولوں کے بچوں کو نیاء سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یکم اگست سے نیا  تعلیمی سال شروع ہوگا۔ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفی کیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں