بھارتی پنجاب میں انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ

بھارتی پنجاب میں انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ

موہالی: بھارتی پنجاب میں انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین بھگونت سنگھ مان بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب پولیس کے اینٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر موہالی میں واقع ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق تاحال کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی پنجاب کے عوام نے نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس نے 1.5 کلو گرام بارود سے بھری ہوئی دھماکہ خیز ڈیوائس  کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنایا تھا اور ساتھ ہی دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں