لندن: ترقی یافتہ ترین ممالک کی فہرست میں شامل برطانیہ میں ایک غیر تربیت یافتہ پائلٹ جب جہاز لے کر اڑان بھر گیا تو حکام میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں ںے فوری طور پر طیارے کو واپس بلا لیا۔ خوش قسمتی سے جہاز کسی بھی حادثے سےمحفوظ رہا۔
جاپان میں بحری جہاز 26 مسافروں سمیت لاپتہ
ہم نیوز نے سمپل فلائی ڈاٹ کام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ورجنک اٹلانٹک ایئر لائن کی برطانیہ سے امریکہ جانے والی پرواز نے جب اڑان بھر لی تو اس کے معاون پائلٹ نے کیپٹن کو بتایا کہ اس نے ابھی تک اپنا فلائنگ ٹیسٹ مکمل نہیں کیا ہے جس پر 40 منٹ کی پرواز مکمل کرچکنے والے جہاز کو حکام کی جانب سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جہاز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے نیویارک کے لیے اڑان بھری تھی اور حیرت انگیز طور پر اس مصروف ترین اور عالمی معیار کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
پائلٹ کو 85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا گیا
ہیتھرو ایئرپورٹ پر واپس بلائے جانے والے ورجنک اٹلانٹک ایئر لائن کے جہاز میں اس وقت 300 مسافر موجود تھے
میڈیا کے مطابق ائیرلائن کے ترجمان نے اس غلطی کو روسٹرنگ ایرر قرار دیا ہے اور مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔
اوپر موسم خراب، نیچے پہاڑ، پائلٹ کی حاضر دماغی کام کر گئی
رپورٹس کے تحت جہاز اترنے کے بعد معاون پائلٹ کو تبدیل کر کے دوبارہ جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی لیکن اس دوران پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ ترجمان نے اس ضمن میں بھی مسافروں سے معذرت کی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ معاون پائلٹ کی تبدیلی کر کے ورجن اٹلانٹک کے تربیتی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کی گئی ہے۔