وفاقی حکومت کا ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

ملازمین متاثر

60 ہزار سے کم تنخواہ والے گریڈ 1 سے 4 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کےاوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کر دیئے گئے ہیں جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے جبکہ ہفتہ کی چھٹی وزیر اعظم شہباز شریف نےمنصب سنبھالنے کے بعد ختم کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں