دورہ یورپ: قومی ہاکی ٹیم نے اسپین کو شکست دے دی


دورہ یورپ پر موجود قومی ہاکی ٹیم نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ایف آئی ایچ رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر موجود اسپین کی ٹیم کو قومی ٹیم  نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 1-4 سے شکست دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان، مبشر، اعجاز اور رومان نے گول سکور کیا۔

دورہ یورپ کا شاندار آغاز: قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی

اسپین کیخلاف پاکستان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 4 مئی کو بارسلونا میں کھیلے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں