عمران خان کے ساتھ عوام سمندر کی طرح باہر نکلیں گے، شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ عوام سمندر کی طرح باہر نکلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ 9شہروں میں ہمارے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں بھی جائے چور چور ہوتا ہے۔ میں تو پہلے کہتا تھا ان کے حالات بہت خراب ہیں۔ حکمرانوں کو لندن میں بھی عوامی ردعمل کا سامنا رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ لندن جائیں گے تو وہاں آنسو گیس چلے گی۔لوگ انہیں بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں۔لندن میں پولیس کو بکتر بند گاڑیاں لینی پڑیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ جن کو رات کو فرد جرم لگنی تھی صبح وزیراعظم بنا دیا۔بعض لوگوں پر ایک ایک ٹن منشیات کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں