عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی ہے۔

امریکی تجزیہ کار نے بتادیا، وزیراعظم کو آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہٹایا گیا: عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بائیڈن انتظامیہ سے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں منتخب وزیراعظم کو ہٹا کرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟

عمران خان کی کردار کشی کیلئے بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے پوچھا ہے کہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟


متعلقہ خبریں