سوات سے منتخب عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان وفات پا گئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق وقار خان کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد آج اسپتال میں وفات پا گئے۔ مرحوم رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کی نماز جنازہ ہفتے کی رات ساڑھے 10 بجے شاہ ڈھیرئی کتیاڑ سوات میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ان کی رکنیت برقرار رہے گی، راجہ پرویز اشرف
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وقار احمد خان کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔