عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے خوشخبری 

jail

عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے خط پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے اختیارات کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔

90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

وزیراعظم کا دورہ کوٹ لکھپت جیل: قیدیوں کے لئے کیا بڑا اعلان

ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان کو 90 روز کی سزا معافی دی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پربھی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزارت داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp