مولانا طارق جمیل کا عمران خان کو تین دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ



مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ دے دیا۔

بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے 50 سال دین کے تبلیغ میں صرف ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی تین دن تبلیغ میں لگائیں بہت فائدہ ہو گا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عمران خان کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔

کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نا منظور قوم کی آواز ہے، عمران خان

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت خوشی ہے آج سب یہاں جمع ہیں، 1947 میں 27 ویں کی رات مسلمانوں کے ووٹ سے پاکستان بنا تھا، ان مسلمانوں کو پتہ تھا انہوں نے پاکستان میں نہیں رہنا لیکن ووٹ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سب کو علامہ اقبال کے نظریئے کو سمجھنا چاہیے، اقبال کا شاہین بننے کیلئے ہمیں اپنی زنجیریں توڑنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کے اوپر کھڑا ہونا تھا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد ﷺکے راستے پر چلنے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں