لاہور: دورہ یورپ کے دوران پاکستانی ہاکی ٹیم کل بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگی، ہالینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر رہی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی پائی جبکہ دوسرے میچ میں ہالینڈ نے ایک کے مقابلے میں 4 گول سے فتح حاصل کی تھی۔
ورلڈ کپ کے پیش نظر ہالینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچز میں سینیئرز کی جگہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جبکہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے بھی 7 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے واٹسن کو 21ویں سالگرہ پر کیا تحفہ دیا
ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یورپ جانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم آخری مرحلے میں اسپین کے خلاف میچز کھیلے گی۔
ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ اس دورے سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ایشیا کپ سے پہلے ہمیں اچھا کمبی نیشن بنانے کا بھی موقع مل گا۔