جامعہ کراچی خودکش حملہ: شہید ڈرائیور کے لواحقین کیلئے امداد کے اعلانات

جامعہ کراچی خودکش حملہ: شہید ڈرائیور کے لواحقین کیلئے امداد کے اعلانات

کراچی: جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے وین ڈرائیور خالد نواز کے لواحقین کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 10/10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ: مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ شہید وین ڈرائیور خالد نواز کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ڈرائیور خالد نواز کے بھائی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائیں گے اور شہید کی تنخواہ بھی ریگولر کرائیں گے۔

خالد نواز کے بھائی نے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ شہید ڈرائیور کے سات بچے ہیں جن میں سے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بیٹی کی شادی عید الفطر کے ہونی ہے۔

جامعہ کراچی خود کش دھماکہ: تحقیقات میں اہم پیشرفت

اس موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے بھی شہید ڈرائیور کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ ہم متاثرہ خاندان کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے۔

کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ کے ساتھ خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد نواز 2016 سے اپنی موت تک چینی اساتذہ کے ساتھ فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے۔

جامعہ کراچی خودکش دھماکہ: سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

شہید ڈرائیور کی رہائش سپر ہائی وے پر واقع گلشنِ معمار کے قریب فقیرا گوٹھ میں ہے جب کہ ان کا آبائی علاقہ ضلع ہنگو خیبرپختونخوا ہے۔ شہید ڈرائیور روزگار کے سلسلے میں 20 سال قبل کراچی منتقل ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں