مذہبی منافرت اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی، انتخابی ضابطہ اخلاق تیار


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے جس کے تحت انتخابی مہم کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، انتخابات کے دوران کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور انتخابی اخراجات کی حد کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق منظوری کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا ہے جس کے مطابق انتخابات پر 20 ارب روپے سے زیادہ  کے اخراجات آئیں گے۔

آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صدرپاکستان کو سمری بھیجی جائے گی جس کی منظوری کے بعد انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آئین کے تحت اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے 60 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔


متعلقہ خبریں