جامعہ کراچی خودکش دھماکہ: سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

جامعہ کراچی خودکش دھماکہ: سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ تفتیش ایسے افسران کے سپرد کی گئی ہے جنہیں ماضی میں القاعدہ و داعش سے متعلق کام کرنے کا تجربہ ہے۔

درج مقدمے کے متن سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ دوپہر دو بجکر8 منٹ پرپولیس کنٹرول 15 کودھماکے کی اطلاع ملی، پولیس گیٹ نمبر3 سے متاثرہ انسٹیٹیوٹ پہنچی۔

کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک

مقدمے کے متن میں درج ہے کہ جائے وقوعہ پر وین اور موٹرسائیکل میں مکمل طورپرآگ لگی ہوئی تھی، جس پر فائربریگیڈ ، بم ڈسپوزل اسکوڈ اور ایمبولینسزکو طلب کیا گیا۔

درج مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ہائی ایس وین کی ڈرائیونگ سیٹ سے ایک اورعقب سے تین سوختہ نعشیں ملیں جب کہ دھماکے کے مقام سے کچھ  فاصلے پردو انسانی ٹانگیں لیڈیزجوتے کے ساتھ پائی گئیں۔

جامعہ کراچی میں ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا، خاتون نے کیا: راجہ عمر خطاب

ہم نیوز کے مطابق درج مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ دھماکے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کو اسپتال روانہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں