الیکشن تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے، مریم اورنگزیب


وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر یہ روز الزاما ت لگا رہے ہیں،یہ چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں، عمران خان کو الیکشن نہیں شہبازشریف کی کارکردگی کا خوف ہے۔

کابینہ اجلاس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ آج کراچی روانہ ہو گئے ہیں، وہ پورے سندھ کا دورہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کو کراچی واقعہ کی جلد تحقیقات کرنیکی یقین دہانی کی،وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے عاصم احمد کو بطور چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی،پاور ڈویژن سے متعلق کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صاحب2013میں کنٹینر پر تھے جسے2018میں ملک پر مسلط کیا گیا،عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ،اپنے دور میں نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نےکہا ک جن کو یہ صبح شام الزام لگاتے تھے وہ عدالتوں سے سرخرو ہوئے، جن پر کرپشن کا الزام لگارہے ہیں آپ نے ثابت کیوں نہیں کی،شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اورکیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے،اگر کرپشن یا منی لانڈرنگ ہوئی تھی تو4سال میں وہ ثابت کیوں نہیں ہوئی؟

مزید کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ 2 ہفتوں میں آٹا ساڑھے 5 سو سے 400 روپے ہو گیا ہے، ہم نے 4 سال سے بند میٹرو بس سروس کو 4 دن میں چلا دیا۔


متعلقہ خبریں